Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / ترکی کی طرف سے قطر کو 71 طیاروں سے5 ہزار ٹن خوراک

ترکی کی طرف سے قطر کو 71 طیاروں سے5 ہزار ٹن خوراک

انقرہ ۔18جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے ترکی کی قطر کو بھیجی گئی امداد کی مالیت کا اعلان کر دیا ہے۔زیبک چی نے استنبول میں ترکی کی برآمداتی اسمبلی کی جنرل کمیٹی سے خطاب میں کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ بحران کا سامنا کرنے والے ملک قطر کو ترکی کی طرف سے 71 طیاروں کے ساتھ 5 ہزار ٹن خوراک بھیجی گئی ہے۔قطری عوام کی بنیادی ضروریات کو فوری طور پر پورا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زیبک چی نے کہا کہ رواں ہفتے کے آخر میں بحری جہاز کے ذریعے بھی امدادی سامان کی ترسیل کا کام شروع ہو رہا ہے، امدادی سامان کے ٹرالر بھی عازم سفر ہو چکے ہیں۔وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے کہا ہے کہ جس بھی محتاج نے اپنا چہرہ ترکی کی طرف موڑا ہے، ترک ملت، صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں کسی چیز کی پروا کئے بغیر اس کی مدد کو پہنچی ہے –

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT