Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / ترکی کی ممنوعہ کرنسی کے ساتھ 7 افراد گرفتار

ترکی کی ممنوعہ کرنسی کے ساتھ 7 افراد گرفتار

حیدرآباد /14 جون ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کنڈہ نے ترکی کی ممنوعہ کرنسی کے ساتھ 7 افراد کو گرفتار کرلیا جو اس کرنسی نوٹوں کو انڈین کرنسی میں بدلنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ رچہ کونڈہ ایس آئی ٹی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی پایا جاتا ہے ۔ پولیس نے 45 سالہ سورین بابو ساکن گنٹور 31 سالہ سری پتی ریڈی ساکن گوکل نگر جو پیشہ سے نارائن گوڑہ علاقہ کے ایک کالج کا لکچرر بتایا گیا ہے ۔ 30 سالہ بوس بابو ساکن گنٹور 26 سالہ ویرا وکاس ساکن تلک نگر 34 سالہ ستیش ریڈی ساکن ناچارم 33 سالہ راجیش کمار ساکن ناچارم جو پیشہ سے پولیس کانسٹیبل بتایا گیا ہے کے علاقہ منوہر 30 سالہ کو گرفتار کرلیا۔ سرین بابو کو اس کے ایک ساتھی نے 6 ماہ قبل5 لاکھ روپئے ترکی کرنسی جو 90 لاکھ انڈین کرنسی کے مماثل ہے ۔ حوالے کی تھی اور اس کو بدلنے کی کوشش میں یہ لوگ گرفتار کرلئے گئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT