Friday , April 28 2017
Home / دنیا / ترکی کی وزیر نے ہالینڈ کی مذمت کی

ترکی کی وزیر نے ہالینڈ کی مذمت کی

استنبول ۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی وزیر خاندانی بہبود فاطمہ بتول سایان کایا واپس استنبول پہنچ گئی ہیں ۔ انہوں نے ہالینڈ سے اخراج اور جرمنی منتقلی کو ’’ بدنما ‘‘ سلوک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے ساتھ تکبر آمیز اور بدنما سلوک کیا گیا ‘ حالانکہ وہ ایک خاتون وزیر ہیں ۔ انہوں نے استنبول میں اتاترک ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے پاس سفارتی پاسپورٹ تھا لیکن انہیں قونصل خانہ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی اور جرمنی منتقل کردیا گیا ۔ حکومت ہالینڈ نے کہا کہ وہ پہلے ہی ترکی سے کہہ چکاہے کہ نظم و نسق اور سلامتی کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
گوئٹے مالا میں آتشزدگی،ہلاکتوں کی تعداد۔۔39
گوئٹے مالا سٹی، 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گوئٹے مالا میں حالیہ برسوں میں سب سے تشویشناک واقعات میں شامل ایک چائلڈ ہوم کیئر میں آگ لگنے سے جھلس کر مرنے والی بچیوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے جبکہ کئی دیگر کی حالت نازک ہے ۔شہر کے روزویلٹ ہسپتال کیعہدیداروں نے بتایا کہ آگ لگنے سے شدید زخمی دو بچیوں نے کل ہسپتال میں دم توڑ دیا۔  اس چائلڈ کیئر سے چند بچیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس کے بعد انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے خلاف کل بڑی تعداد میں لوگوں نے حکومت مخالف مظاہرہ کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT