Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں کا شامی شہر دابق پر قبضہ

ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں کا شامی شہر دابق پر قبضہ

استنبول، 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی حمایت یافتہ باغیوں نے شامی شہر دابق کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے قبضے سے آزاد کرلیا ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ میولت کاوس اوغلو نے گزشتہ روز کہا کہ اپوزیشن گروپ نے داعش کے دہشت گردوں کو پسپا کرنے کے بعد دابق پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا۔ ترک صدر رجب طیب اردغان کے ترجمان نے آج بتایا کہ دابق پر کنٹرول کے بعد شامی سرحد کے نزدیک دہشت گردوں کے خلاف مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ترکی کی سرحد یں مکمل طور پر محفوظ نہیں ہو جاتی ہیں۔ ترک -شام سرحد پر واقع دابق داعش کے لئے خاصی اہمیت رکھتا ہے ۔ یہ ترکی کی سرحد سے صرف دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔دابق کو اپنے کنٹرول میں لینا شامی باغیوں کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اگست سے ترکی نے اپنی سرحد سے ملحقہ علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے جارحانہ مہم چلا رکھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT