Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ترکی کے ساحل پر کشتی کو حادثہ 13تارکین وطن ہلاک

ترکی کے ساحل پر کشتی کو حادثہ 13تارکین وطن ہلاک

انقرہ ۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے ساحل پر تقریباً 13تارکین وطن ہلاک ہوگئے جب کہ انہیں یونان منتقل کرنے والی کشتی ایک بحری جہاز سے ٹکرا گئی ۔ غرق ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں ۔ اس کشتی میں 46تارکین وطن سوار تھے جو ترکی سے یونان کے جزیرہ لسباس جارہے تھے ۔ 20افراد کو بچالیا گیا ‘13افراد ہنوز لاپتہ ہیں ۔ تارکین وطن کی شہرت بارے میں کوئی پتہ نہیں چلا ۔ ساحلی محافظین ہیلی کاپٹر سے 20افراد کو پانی میں تیرتے دیکھا اور انہیں بچالیا ۔کل ایک پانچ سالہ شامی بچی ترکی سے یونان جانے کی کوشش میں فوت ہوگئی ‘ جب کہ وہ درمیانی سمندر تیرکر پار کرناچاہتی تھی اس کوشش میں سینکڑوں تارکین وطن جاریہ سال ہلاک ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT