Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / ترکی کے ساحل پر 6 تارکین وطن بچے غرق

ترکی کے ساحل پر 6 تارکین وطن بچے غرق

انقرہ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی سرکاری خبررساں ادارہ کی خبر کے بموجب 6 تارکین وطن بچے ترکی کے ساحل کے قریب غرق ہوگئے جبکہ اُنھیں منتقل کرنے والی ربر کی کشتی جو یونان سے ترکی کے لئے روانہ ہوئی تھی، بحر ایجین میں غرق ہوگئی۔ خبررساں ادارہ اناطولیہ نے کہاکہ ساحلی محافظین نے 5 تارکین وطن کو سمندر سے بچا لیا اور وہ مزید دو لاپتہ افراد کی تلاش میں ہیں، غرق ہونے والے تمام بچوں کی نعشیں دستیاب ہوچکی ہیں۔ تاہم اناطولیہ کی خبر میں اُن کی عمروں کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ صرف اتنا کہا گیا ہے کہ اِن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ تارکین وطن اُمید کررہے تھے کہ وہ استنبول پہونچ جائیں گے۔ وہ ناخوشگوار موسم کے باوجود یونان کے ایک تفریحی مرکز سے ترکی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ ترکی نے تارکین وطن کو یونان سے بحری راستہ کے ذریعہ سفر کرنے سے روکنے کی اپنی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ گزشتہ ہفتہ عہدیداروں نے تقریباً 3 ہزار تارکین وطن کو قصبہ شمالی کوسمو سے حراست میں لے لیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ افراد قصبہ آئیوارک شمالی یونان سے ترکی جانا چاہتے تھے اور اپنے سفر کے آغاز کے لئے یونانی جزیرہ لیبوس میں منتقل کرنے والی کشتی کے منتظر تھے۔ قبل ازیں ایک کمسن شامی بچہ کی نعش ترکی کے ساحل پر پائی جانے سے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی امداد کی مہم شروع ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT