Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ترکی کے سمندر میں کشتی غرقاب، 12 ہلاک

ترکی کے سمندر میں کشتی غرقاب، 12 ہلاک

استنبول 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی سے یونان روانگی کے دوران بحر ایجنیا عبور کرنے کے دوران ایک کشتی غرقاب ہوجانے سے کم از کم 12 مہاجرین ہلاک اور سینکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے۔ اس کشتی میں 50 مہاجرین سوار تھے۔ مغربی ترکی کے علاقہ ایزیر سے یونانی جزیرہ لیس باس کی سمت روانہ ہورہے تھے کہ ان کی کشتی سمندر میں پھنس گئی۔ اگرچیکہ 22 افراد کو بچالیا گیا جبکہ ایک درجن سے زائد افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ شام میں خانہ جنگی کے باعث ترکی 2.2 ملین پناہ گزینوں کا ٹھکانہ بن گیا ہے اور یوروپی ممالک روانہ کیلئے وہ ترکی کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT