Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ترکی کے شہر جزیرہ میں کرفیو ختم

ترکی کے شہر جزیرہ میں کرفیو ختم

انقرہ۔ 12 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں جزیرہ شہر میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران لگایا گیا کرفیو آج برخواست کردیا گیا۔ جمعرات کو جزیرہ شہر میں آپریشن کے دوران 30 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت کرد شدت پسندوں کی تھی جبکہ کرد نواز سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی’ ایچ پی ڈی‘ کے مطابق تشدد کے واقعات میں 20 عام شہری ہلاک ہوئے۔ جزیرہ شہر میں گذشتہ جمعہ کو اس وقت کرفیو نافذ کیا گیا تھا جب وہاں فوج نے کرد شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ جزیرہ کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ہفتہ کو کرفیو برخواست کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT