Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ترکی کے صدر اردوغان کا آئندہ ہفتہ خلیجی دورہ

ترکی کے صدر اردوغان کا آئندہ ہفتہ خلیجی دورہ

بحران پر سعودی ، کویت اور قطر کے سربراہان سے بات چیت متوقع
استنبول ۔18جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سفارتی بحران میں اُلجھے ہوئے دو خلیجی ممالک سعودی عرب اور قطر کا اس ماہ دور کرینگے ۔ اُنکے دفتر نے اعلان کیا کہ ترک صدر 23 اور 24 جولائی کو خلیجی سفر کے موقع پر قطر اور سعودی عرب کے علاوہ کویت کا دورہ بھی کرینگے ۔ تیل اور قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال چھوٹی سی خلیجی ریاست اپنے پڑوسیوں کے جانب سے اس پر لگائے گئے دہشت گردی کی تائید کے الزامات کے سبب سفارتی و اقتصادی اعتبار سے الگ تھلگ ہوگئی ہے اور ترکی اس ملک ( قطر) کا ایک کلیدی حلیف ملک ہے۔ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے گزشتہ مہینہ قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے زمینی و فضائی حدود کی ناکہ بندی کردی تھی اور تعلقات کی بحالی کیلئے 13 مطالبات کی فہرست پیش کی تھی جس کو قطر نے ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا ۔ ان مطالبات میں قطر میں واقع ترکی کے فوجی اڈہ کو بند کرنا بھی شامل تھا ۔ خلیجی بحران نے ترکی کو ایک عجیب مخمصہ میں ڈال دیا ہے کیونکہ قطر خلیج میں اسکاکلیدی حلیف ضرور ہے لیکن وہ اس علاقہ کی ایک بڑی طاقت سعودی عرب سے بھی کوئی مخاصمت پیدا کرنا نہیں چاہتا ۔

TOPPOPULARRECENT