Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / ترکی کے فضائی حملے، 13 کردباغی ہلاک

ترکی کے فضائی حملے، 13 کردباغی ہلاک

استنبول ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے جنگی طیاروں نے کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے) دہشت گردوں کے خلاف جنوب مشرقی علاقہ میں زبردست فضائی حملے کئے جس کے نتیجہ میں 13 باغی ہلاک ہوگئے۔ فوجی جنرل اسٹاف نے ویب سائیٹ پر ایک بیان میں کہاکہ 13 دہشت گردوں کو دوردراز کے صوبہ ہکاری میں بے اثر کردیا گیا۔ اس دوران استنبول میں پولیس نے تقریباً 13 مشتبہ پی کے کے ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔ انٹلیجنس ذرائع سے یہ اطلاع ملی تھی کہ وہ شہر میں دکانات اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ حکومت ترکی جنوب مشرقی علاقہ اور شمالی عراق میں پی کے کے کی مخالف قوم کارروائیوں کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT