Friday , July 28 2017
Home / دنیا / ترکی کے ورکشاپ میں دھماکہ، ایک ہلاک

ترکی کے ورکشاپ میں دھماکہ، ایک ہلاک

انقرہ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں پولیس نے کہا ہے کہ کرد شہر دیار باقر کے ایک ورکشاپ میں جہاں پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی کی درستگی کی جارہی تھی، طاقتور دھماکہ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کے سبب ورکشاپ کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ دیار باقر کے گورنر کے دفتر نے کہاکہ ایک ورکر جو پولیس کی بکتر بند گاڑی درست کررہا تھا، منہدم چھت کے ملبہ میں زندہ دفن ہوگیا۔ بعدازاں اُس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ دیگر زخمیوں کا دواخانہ میں علاج کیا جارہا ہے لیکن ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT