Tuesday , June 27 2017
Home / عرب دنیا / ترکی کے وزیر اعظم کا دورہ عراق

ترکی کے وزیر اعظم کا دورہ عراق

بغداد۔ /7جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم عراق کے دو روزہ دورہ پر آج بغداد پہونچے۔ شمالی عراق میں ترک افواج کی غیر مجازموجودگی کے مسئلہ پر دوپڑوسی ملکوں میں پیدا شدہ جھگڑے کے درمیان یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔ عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ان کی آمد کی اطلاع دی تاہم مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ بغداد میں ترکی کے سفیر فرخ کیماکچی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ’’ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کے دورے سے ترکی اور عراق کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔‘‘ اسلامی جہادی گروپ آئی ایس ( داعش ) کے زیر کنٹرول عراقی علاقہ بشیقہ میں ترکی کے 500 سپاہیوں کی موجودگی پر عراق اور ترکی کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT