Saturday , May 27 2017
Home / Top Stories / ترکی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ، تمام 12 سوار ہلاک

ترکی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ، تمام 12 سوار ہلاک

انقرہ۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں عہدیدار، ایک جج اور ایک فوجی سوار تھے، ناخوشگوار موسم کی وجہ سے جنوب مشرقی ترکی کے پہاڑی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیر داخلہ ترکی سلیمان سوئلو نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ ٹیمیں اس علاقہ میں روانہ کردی گئی ہیں۔ بچاؤ ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرنے میں کئی گھنٹے لگے، کیونکہ حادثہ بلند مقام پر پیش آیا تھا اور موسم بھی ناخوشگوار تھا۔اس میں سوار پولیس عہدیداروں کی تعداد 7 اور ارکان عملہ کی تعداد 3 ، ایک جج اور ایک فوجی تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT