Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ترک تعلیم کرنے والوں اور تعلیم سے محروم افراد کے لیے سیشن

ترک تعلیم کرنے والوں اور تعلیم سے محروم افراد کے لیے سیشن

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تنظیم کووا کی جانب سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے اشتراک سے 27 اگست کو صبح 10 بجے تا ایک بجے دن اردو مسکن خلوت میں ایک سیشن منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس سیشن میں ترک تعلیم کرنے والوں اور تعلیمی سہولیات سے محروم افراد کے لیے تعلیمی مواقع پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے لیے علاقائی ڈائرکٹر اور دوسرے ریسورس پرسن ان افراد کے لیے تعلیمی اور ووکیشنل کورسیس کے مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔ انسٹی ٹیوٹ کو دستیاب تعلیمی اداروں ، مدرسوں اور گروکل کے تعلق سے معلومات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ ان اداروں کے ذمہ داران کو بھی تعلیم سے محروم افراد کی مدد کے مقصد سے سیشن میں شرکت کے لیے مدعو کیاگیا ہے ۔ مشہور ماہر تعلیم ڈاکٹر آنند راج ورما اور ڈاکٹر امبیڈکر یونیورسٹی کے پروفیسر شوکت حیات بھی خطاب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT