Sunday , April 30 2017
Home / دنیا / ترک شامی سرحد پر ’لڑاکا‘ طیارہ گر کر تباہ

ترک شامی سرحد پر ’لڑاکا‘ طیارہ گر کر تباہ

انقرہ ۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی عہدیداروںکے بموجب شام اور ترکی کی سرحد کے قریب مبینہ طور پر ایک شامی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔شامی فوج کے ایکعہدیدارنیسرکاری ذرائع ابلاغ کو بتایایاکہ سرحد کے قریب ایک مشن پرروانہ طیارے کے ساتھ فضائیہ کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔وزیراعظم ترکی بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ یہ ایک مگ۔23 لڑاکا طیارہ تھا۔ انھوں نے بتایا کہ طیارے کے پائلٹ کی تلاش جاری ہے جو کہ طیارہ گرنے سے قبل چھلانگ لگا چکا تھا ۔ ایک باغی گروہ کی جانب سے جاری شدہ ایک ویڈیو میں ایک طیارہ کو نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے شدت پسند گروہ احرار الشام کے ترجمان احمد کرعلی کے حوالے سے ترک خبر رساں ادارہ ’’ اندولو‘‘ نے بتایا کہسرکاری طیارہ شمالی شام میں بمباری کر رہا تھا اور باغیفوج نے اسے مار گرایا۔ وزیراعظم ترکی کے بموجب طیارہ ہاتے صوبے میں صمنداگ کے قصبے کے قریب گرا۔ہاتے کے گورنر کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر بچاؤ ٹیمیں پہنچیں‘ مگر کاک پٹ میں کوئیموجود نہیں تھا ۔ یلدرم کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں کہ طیارہ گرنے کی وجہ کیا ہے اور ممکن ہے کہ یہ موسمی وجوہات سے گرا ہو۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT