Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ترک عدالتی نظام انصاف سے عاری : گولن

ترک عدالتی نظام انصاف سے عاری : گولن

واشنگٹن ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن نے ترک حکام کی جانب سے ان کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کو مسترد کر دیا ہے۔انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ ترکی کا عدالتی نظام آزادانہ انصاف سے عاری ہے، یہ وارنٹ صدر اردوغان کی جانب سے آمریت کی جانب اور جمہوریت سے دور جانے کی ایک اور کوشش ہے۔‘ ترک حکومت بغاوت کی ناکامی کے بعد سے امریکہ سے انھیں ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے اور جمعرات کو اس سلسلے میں ان کی گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اناطولو کے مطابق وارنٹ میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت کیلئے گولن کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ گولن نے اس سے قبل بھی ناکام بغاوت میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا تاہم ترکی کی حکومت کا اصرار ہے کہ بغاوت کی یہ کوشش انھی کے کہنے پر کی گئی تھی۔ گولن کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم روادار اسلام کی تبلیغ کرتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق سے انکار کر دیا ہے کہ جان کیری اس ماہ کے اواخر میں ترکی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس بات کا انکشاف صدر اردوغان نے بیان میں کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا: ’میرے خیال میں کیری 21 اگست کو آرہے ہیں۔‘ اردوغان نے یہ بھی کہا تھا کہ ترکی کی جانب سے وزارت خارجہ اور وزارت انصاف پر مشتمل ایک وفد امریکہ کا دورہ کرنے والا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT