Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / ترک فضائیہ کی کرد جنگجوؤں پر بمباری

ترک فضائیہ کی کرد جنگجوؤں پر بمباری

انقرہ ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امن ریلی میں بم دھماکوں کے ایک روز بعد ترک فضائیہ نے کرد جنگجوؤں پر بمباری کی ہے۔ یہ بمباری جنوب مغربی علاقوں اور شمالی عراق کی سرحدی علاقوں میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ٹھکانوں پر کی گئی ہے۔ خیال رہیکہ ہفتہ کو انقرہ میں بم دھماکوں میں کم از کم 95 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سکیورٹی ذرائع اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ پر عائد کرتے ہیں۔ ترک فضائیہ نے تازہ بمباری ہفتہ کو پی کے کے کی جانب سے نئی فائربندی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کی ہے۔ ترکی میں امن ریلی میں دھماکوں کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور ملک میں عام انتخابات کا انعقاد بھی قریب ہے۔ حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) نے جون میں مجموعی اکثریت کھو دی تھی اور ان کے مقابلے میں کرد نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) کو کامیابی ملی تھی، جو سنیچر کو منعقدہ ریلی کا بھی حصہ تھی۔ ترکی کی فوج کا کہنا ہیکہ اتوار کو شمالی عراق کے علاقوں میتنا اور زیب میں ’پی کے کے‘ کے ٹھکانوں کا تباہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT