Monday , June 26 2017
Home / دنیا / ترک فوج اور امریکی اتحادیوں کے حملوں میں داعش کے 44 جنگجو ہلاک

ترک فوج اور امریکی اتحادیوں کے حملوں میں داعش کے 44 جنگجو ہلاک

استنبول ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمالی علاقوں میں ترک فوج اور امریکا کی قیادت میں اتحاد کے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فضائی حملوں میں داعش کے 44 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ بری اور فضائی افواج نے آپریشن فرات کی ڈھال کے تحت شام کے شمالی علاقوں میں داعش کے 109 اہداف اور خفیہ پناہ گاہوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ترکی نے گذشتہ سال اگست میں اپنی سرحد کے ساتھ واقع شام کے شمالی علاقوں میں اپنی فوجیں داخل کی تھیں اور آپریشن فرات کی ڈھال کے نام سے داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ترک فوج داعش کے خلاف اس لڑائی میں شامی باغیوں پر مشتمل جیش الحر کے جنگجوؤں کی بھی مدد و معاونت کررہی ہے۔اس کے لڑاکا طیارے جیش الحر کے مد مقابل آنے والے داعش کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT