Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ترک فوج کی بمباری ، 45 پی کے کے باغی ہلاک

ترک فوج کی بمباری ، 45 پی کے کے باغی ہلاک

انقرہ ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترک دارالحکومت میں اُس کار بم حملے کے بعد، جس میں 37 افراد ہلاک اور دیگر 120 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، ترک فوج نے شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ملٹری کا کہنا ہے کہ کم از کم 45 پی کے کے باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو کے مطابق اس امر کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ کار بم حملے کے پیچھے  کرد باغی گروپ کا ہاتھ ہے۔ صدر رجب طیب اردغان نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں کرد باغیوں کے خلاف جنگ  جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ تاحال کسی نے بھی ترک دارالحکومت کے بارونق مرکزی علاقہ میں پیش آئے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ استنبول میں منعقدہ ایک مظاہرے کے شرکاء نے اس بات کو ہدفِ تنقید بنایا کہ حکومت نے کسی ممکنہ حملے کے حوالے سے امریکی سفارت خانے کی تنبیہ کو نظر ا نداز کر دیا تھا۔ پولیس نے طاقت استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT