Wednesday , July 26 2017
Home / عرب دنیا / ترک وزیر خارجہ کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

ترک وزیر خارجہ کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

ریاض /17 جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر پر عائد کردہ سفارتی پابندیوں کے خاتمے کے لیے ترکی کی وسیع پیمانے پر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔اس سے قبل کویت اور قطر میں مذاکرات کرنے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ شاہ کی دعوت پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سمیت قطر اور بعض عرب ممالک کے مابین پیدا ہونے والے بحران کے حوالے سے تازہ پیش رفت پر غور کیا گیا۔شاہ سلمان کو صدر رجب طیب ایردوان کا پیغام پہنچانے والے چاوش اولو نے تناؤ کے فی الفور خاتمے کی تمنا کا اظہار کیا۔ ترک وزیر نے اس ملاقات کے حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ہم نے صدر ِ محترم کے پیغام کہ “ہم سعودی شاہ خادم الاحرمین شریف سے ان کے شایان شان کسی حل چارے کی توقع رکھتے ہیں، ہم بھی اس حوالے سے اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں”کو پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ” شاہ سلمان سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور رابطہ کمیشن کے امور اور اب کے بعد کے اقدامات پر غور کیا گیا ہے، سعودی فرمانروا نے بار ہا ترکی کو دی گئی اہمیت ذکر کیا ہے تو ہم بھی اس ملک کے ساتھ باہمی تعلقات کو در حقیقت حد درجے اہمیت دیتے ہیں۔”

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT