Sunday , April 30 2017
Home / دنیا / ترک پہاڑیوں میں غبارہ حادثہ ‘ ایک سیاح ہلاک

ترک پہاڑیوں میں غبارہ حادثہ ‘ ایک سیاح ہلاک

استنبول ۔9اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے سرکاری خبررساں ادارہ نے کہاکہ گرم ہوا کا ایک غبارہ وسطی ترکی کے سیاحتی مرکز میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے ایک سیاح ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے ۔ اناطولو‘‘خبر رساں ادارہ کے بموجب کئی گرم ہوا کے غبارے اتوار کے دن ترک پہاڑیوں کاپا ڈوسیا سیاحوں کو منتقل کررہے تھے ۔ یہ خوبصورت قدرتی مناظر کے علاوہ ایک تاریخی مقام بھی ہے ۔ ایک غبارہ ہائی وولٹیج برقی تار سے فضاء میں اوپر اٹھتے وقت ٹکراگیا اورحادثہ کا شکار ہوگیا ۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والے سیاح کی تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں ۔ زخمی افراد کو مقامی اسپتالوں میں شریک کردیا گیا ہے  ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT