Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / تریپورہ اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

تریپورہ اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

حکمران سی پی ایم رکن اسمبلی پر عصمت ریزی کا الزام
اگرتلہ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں حکمران سی پی ایم کے سابق رکن اسمبلی کی گرفتاری کے مطالبہ پر آج تریپورہ اسمبلی میں اپوزیشن نے شور شرابہ اور ہنگامہ برپا کردیا۔ وقفہ صفر کے بعد یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سدیپ رائے برمن نے اسپیکر سے دریافت کیاکہ سابق ایم ایل اے منو رنجن آچارجی کو ایف آئی آر درج کئے جانے کے باوجود گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ آچار جی کے خلاف گزشتہ ماہ ضلع گومتی کے امرپور میں ایک 8 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔ تاہم اسپیکر امیندر ناتھ نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کی تحریک التواء کو نامنظور کردیا گیا ہے جس کے ساتھ اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور سابق ایم ایل اے کو گرفتار نہ کرنے کی وجوہات دریافت کیا۔ انھوں نے اس مسئلہ پر چیف منسٹر مانک سرکار جوکہ وزیرداخلہ بھی ہیں، ایک بیان دینے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT