Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / تریپورہ میں آئی ایف ‘ ایف آئی کی ناکہ بندی کی اپیل پر حفاظتی انتظامات میں شدت

تریپورہ میں آئی ایف ‘ ایف آئی کی ناکہ بندی کی اپیل پر حفاظتی انتظامات میں شدت

اگرتلہ۔9جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ میں آئی ایف ‘ ایف آئی کی ناکہ بندی کی اپیل کے پیش نظر قومی شاہراہ نمبر 8پر کل سے حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی جائے گی ۔ مقامی تنظیم آئی ایف‘ ایف آئی کی جانب سے علحدہ ریاست گورکھا لینڈ کے مطالبہ پر ناکہ بندی کی اپیل کی گئی ہے ۔ ایس پی پولیس کنٹرول دلیپ رائے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا انکشاف کیا ۔ برسراقتدار سی پی آئی ایم نے ناکہ بندی کی اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ گورکھا لینڈ کا مطالبہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ریاست کی نظم و ضبط کی صورتحال کو متاثر کردے گا ۔

TOPPOPULARRECENT