Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / تریپورہ میں مانک سرکار حکومت پر ترنمول سربراہ ممتابنرجی کی سخت تنقید

تریپورہ میں مانک سرکار حکومت پر ترنمول سربراہ ممتابنرجی کی سخت تنقید

اگرتلہ 9 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال و صدر ترنمول کانگریس ممتابنرجی نے آج تریپورہ میں مانک سرکار حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ وہ تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے ریاست کیعوام سے کہا کہ وہ ریاست میں ماں ۔ ماٹی ۔ منش ‘ حکومت کے قیام کیلئے کوشش کریں۔ ممتابنرجی نے کہا کہ ریاست میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے جبکہ یہاں طویل عرصہ سے سی پی ایم کا اقتدار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مانک سرکار نے ریاست کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے اور ایک دواخانہ تک بھی قائم نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں گذشتہ پانچ سال میں 41 سوپر اسپیشالٹی دواخانے قائم کئے گئے جبکہ تریپورہ میں ایک دواخانہ بھی قائم نہیں ہوا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ تریپورہ کے عوام علاج کیلئے مغربی بنگال یا ملک کی دوسری ریاستوں کو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں کمیونسٹوں کو بیدخل کرکے ایک عوامی حکومت قائم ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT