Wednesday , May 24 2017
Home / سیاسیات / تریپورہ میں ٹی ایم سی ۔ بی جے پی ٹکراؤ ۔ 17 افراد زخمی

تریپورہ میں ٹی ایم سی ۔ بی جے پی ٹکراؤ ۔ 17 افراد زخمی

اگرتلہ 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اگرتلہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنوں میں ہوئے تصادم میں جملہ 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میںدو فوٹو جرنلسٹس بھی شامل ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ایس پی ویسٹ تریپورہ ابھیجیت سپتارشی نے کہا کہ ٹکراؤ اس وقت ہوا جب گذشتہ شب ٹی ایم سی لیڈر سدیپ رائے برمن کے بڑے بھائی سندیپ رائے برمن نے مبینہ طور پر ایک بی جے پی کارکن کو مارپیٹ کی ۔ دونوں جماعتوں کے ارکان پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروانے جمع ہوئے اور وہاں پھر سے جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ان جھڑپوں میں جملہ گیارہ افراد زحمی ہوئے ہیں۔ بی جے پی اور ٹی ایم سی کے چار کارکن بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ دو فوٹو جرنلسٹس بھی زخمی ہوئے ہیں۔ یہاں امتناعی احکام نافذ کردئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT