Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / تریپورہ میں کانگریس ، بی جے پی اتحاد پر سی پی ایم کی تنقید

تریپورہ میں کانگریس ، بی جے پی اتحاد پر سی پی ایم کی تنقید

نئی دہلی ۔ 17نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج تریپورہ میں مقامی بلدی انتخابات کیلئے کانگریس کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد پر تنقید کی اور کہاکہ این ڈی اے کی بڑی پارٹی اپنے سیاسی دیوالیہ پن کا ثبوت دے چکی ہے۔ انتخابی فوائد حاصل کرنے کیلئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے کانگریس کو 19 ڈسمبر کے میونسپل انتخابات کیلئے اپنی جانب سے حمایت کی پیشکش کی ہے اور کہا ہیکہ وہ کانگریس کے حق میں اپنے امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ ریاست میں بائیں بازو طاقتوں کو شکست دینے کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے اجتماعی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ اس سے واضح ہوتاہیکہ بی جے پی سیاسی طور پر دیوالیہ کا شکار ہوگئی ہے اور وہ اپنے مفادات کیلئے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT