Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تساہل پسند ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت

تساہل پسند ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت

یلاریڈی ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر منڈل پریشد آفس میں یلاریڈی کے تمام منڈلوں کے عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر شریمتی یوگیتا رانا نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے ہر منڈل میں انجام دیئے جارہے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے لاپرواہ ملازمین کو شوکاز نوٹسیں جاری کرنے کاحکم دیا ۔ منڈل لنگم پیٹ کے منگارم ، پولکم پیٹ ، کورپل ، بانا پور ، موتھا، شیٹ پلی ،سنگاریڈی فیلڈ اسسٹنٹوں اور ٹکنیکل اسسٹنٹوں کو کام میں کوتاہی کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹسیں جاری کرنے کا حکم دیا اور یہ انتباہ دیا کہ 10 مئی تک اگر مواضعات میں بیت الخلاؤں کا کام اور ضامن روزگار اسکیم کے تمام مزدوروں کو صد فیصد کام فراہم نہ کیا گیا تو ایک اور نوٹس دیتے ہوئے خدمات سے ہٹ کر گھروں کو بھیجنے کی بات کہی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم ، بلارم ، جلال پور ، مالتمیدہ پر بھی بہتر انداز میں ترقیاتی کام انجام نہ دیئے جانے پر تحصیلدار مسٹر شیوا راجیا ، MPDO حیوانات ڈاکٹر پر برہمی کا اظہار کیا ۔ اگر کام نہ کرنا ہے تو گھروں کو چلے جانے کا مشورہ دیا ۔ ضلع کلکٹر جو مواضعات پر فیلڈ اسسٹنٹ اور ٹکنیکل اسسٹنٹ کام نہیں کررہے ہیں شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔ منڈل گندھاری MPDO مسٹر سایا گوڑ اور APO ہر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ سے جیب بھر لے رہے ہو تو کام بھی اسی طرح کا کرنا ہوگا ورنہ اپریل کی تنخواہیں روک دینے کا انتباہ دیا ۔ کسی منڈل میں بھی ضامن روزگار اسکیم کے مزدوروں کو صد فیصد کام فراہم نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ضلع میں خشک سالی ہے اور مزدور طبقہ پریشان حال ہے تو آپ ذمہ داران کام فراہم کرنے میں لاپرواہی کیوں کررہے ہو کہہ کر برہمی کا اظہار کیا ۔ 10 مئی سے پہلے تمام ذمہ داران اپنے انپے کام مکمل کر لیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیں گی ۔ ضلع کلکٹر شریمتی یوگیتا رانا نے ہر منڈل کے فیلڈ اسسٹنٹ اور ٹکنیکل اسسٹنٹ سے انفرادی طور پر سوالات کئے کاموں میں تاخیر کے اسباب دریافت کئے ۔ مثبت جواب نہ دینے پر تعجب کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ضلع پراجکٹ ڈائرکٹر ضامن روزگار اسکیم مسٹر وینکٹیشورلو ، یلاریڈی تحصیلدار ناگا جیوتی ، لنگم پیٹ تحصیلدار کودنڈا رام ریڈی ، ناگی ریڈی پیٹ تحصیلدار شیوا راجیا ، گندھاری ، سایا گوڑ اور تمام منڈلوں کے سی سی فیلڈ اسسٹنٹ ٹکنیکل اسسٹنٹ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT