Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / تسلیمہ نسرین کو سکونت کی اجازت میں تاخیر پر افسوس

تسلیمہ نسرین کو سکونت کی اجازت میں تاخیر پر افسوس

نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ملعون مصنفہ تسلیمہ نسرین نے آج کہا کہ ان کی سکونت کی مدت میں توسیع کرنے کیلئے حکومت ہند کے فیصلے میں تاخیر سے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ افسوس اس بات کا ہیکہ ان کی میعاد ختم ہوگئی ہے۔ یہ میرے لئے ایک نہایت ہی پریشانی والی بات ہے کہ سکونت کی مدت میں توسیع کرنے کیلئے غیرمعمولی تاخیر کی جارہی ہے۔ 17 اگست کو ان کی مدت ختم ہوئی ہے۔ وہ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرنے کی خواہاں ہے لیکن دو مرتبہ کوششوں کے باوجود انہیں جواب نہیں دیا گیا ہے۔

 

اٹل پینشن یوجنا میں ردوبدل
نئی دہلی۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے اٹل پینشن یوجنا میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ماہانہ تقسیم کی جانے والی رقم کو اختیاری بنایا گیا ہے اور ورکرس کیلئے جو اسکیم شروع کی گئی ہے، اس کو قابل قبول بنایا گیا ہے۔ انفرادی طور پر اٹل پینشن سے استفادہ کرنے والوں کیلئے ماہانہ، سہ ماہی، سشماہی رقم فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ وزارت فینانس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اٹل پینشن یوجنا کو 9 مئی 2015ء کو وزیراعظم نریندر مودی نے کولکتہ میں شروع کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت 18 تا 40 سال عمر کے گروپ کیلئے ایک ہزار تا 5 ہزار روپئے ماہانہ دیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT