Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / تشدد اور عدم تحفظ کیخلاف اپوزیشن کی صدرسے ملاقات

تشدد اور عدم تحفظ کیخلاف اپوزیشن کی صدرسے ملاقات

نئی دہلی 12اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے راجستھان کے الور اور اترپردیش کے دادری جیسے واقعات کی وجہ سے ملک میں تشدد اور عدم تحفظ کے ماحول پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے صدر سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد کی قیادت میں 13 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے آج یہاں صدر پرنب مکرجی سے ملاقات کرکے یہ مطالبہ کیا۔ان لیڈروں نے مسٹر مکرجی کے سامنے الور، دادری اور اودھمپور میں تشدد کے واقعات کے علاوہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں مبینہ خرابی، گوا اور منی پور میں گورنر کے عہدے کے مبینہ غلط استعمال، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے مبینہ بیجا استعمال اور منی بل کے ذریعے کئی بل کو منظور کرانے جیسے معاملات اٹھائے ۔؎

TOPPOPULARRECENT