Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / تشدد ناقابل قبول :آر ایس ایس

تشدد ناقابل قبول :آر ایس ایس

ممبئی۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی یوم تاسیس تقریب سے قبل تنظیم کے جنرل سکریٹری سریش عرف بھیاجی جوشی نے آج کہا کہ تنظیم کیلئے تشدد ناقابل قبول ہے لیکن تشدد کے پس پردہ حقیقی وجوہات کو بے نقاب کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ملک میں حالیہ پرتشدد واقعات کو بدبختانہ قرار دیا اور کہا کہ آر ایس ایس کسی بھی قسم کے تشدد کی تائید نہیں کرتی۔ وہ ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس سوال پر کہ کیا وزیراعظم نے تشدد پر تاخیر سے ردعمل ظاہر کیا ہے انہوں نے کوئی جواب دینے سے انکار کردیا۔ جوشی نے پاکستانی فنکاروں اور سیاستدانوں کیخلاف شیوسینا کی جارحانہ کارروائیوں کو سیاسی وجوہات کا نتیجہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT