Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / تشدد کو مسترد اور امن کیلئے جدوجہد ٹرمپ کا مسلمانوں کو رمضان کا پیغام

تشدد کو مسترد اور امن کیلئے جدوجہد ٹرمپ کا مسلمانوں کو رمضان کا پیغام

واشنگٹن ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ تشدد کو مسترد کردیں اور عالمگیر سطح پر امن کی جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور مصر کے واقعات رمضان کے جذبہ کے برعکس ہیں۔
شمالی کوریا کا مسئلہ جلد حل
کیا جائے گا : ٹرمپ
تاورمنیا ( اٹلی ) ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے مسئلہ کو جلد ہی حل کرلیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ انہوں نے G7 چوٹی کانفرنس سے کچھ دیر قبل اپنے جاپانی ہم منصب شنیزواے سے ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے یہ بات کہی اور یہ ریمارک بھی کیا کہ شمالی کوریا اس وقت عالمی سر درد بن چکا ہے ۔ جس کا عنقریب ’ علاج ‘ کیا جائے گا ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے سسلی کے مستقر تاور مینا میں یہ بات کہی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT