Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / تشدد کی دھمکی کے بعد یونیورسٹی میں کلاسیس منسوخ

تشدد کی دھمکی کے بعد یونیورسٹی میں کلاسیس منسوخ

شکاگو۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف شکاگو نے آج اپنی تمام کلاسیس اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کا اپنے کلیدی کیمپس میں انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آئی کی جانب سے یونیورسٹی کو چوکس کیا گیا ہے کہ اسے ایک آن لائن دھمکی ملی ہے کہ کیمپس میں تشدد برپا کیا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کسی نامعلوم فرد کا حوالہ دیا گیا ہے جس نے کیمپس کو نشانہ بنانے کے لئے پیر کے روز صبح 10 بجے کا وقت تحریر کیا تھا۔ کیمپس طلباء کا ایک پسندیدہ مقام ہے جہاں وہ اکٹھا ہوکر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور کبھی کبھی کوئی پروگرام بھی منعقد کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT