Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / تشدد کے پاک احتجاج یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری

تشدد کے پاک احتجاج یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری

نئی دہلی ۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے نے لیفٹننٹ گورنر پر زور دیا کہ وہ پولیس کو ہدایت دیں کہ مجوزہ آٹو ٹیکسی یونینس کی ہڑتال کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے کا انسداد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے احتجاج کے دوران پیش نہ آنے کو یقینی بنائے ۔دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے سینئر پولیس عہدیداروں اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کر کے ہڑتال کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔بعض زمروں کو اس اسکیم سے استثنیٰ دیا گیا ہے باقی تمام گاڑیوں اسکیم کی پابندی لازمی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT