Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تشکیل تلنگانہ پر نائیڈو کے بیان کی مذمت ‘ پوچارم

تشکیل تلنگانہ پر نائیڈو کے بیان کی مذمت ‘ پوچارم

نظام آباد 4 مارچ ( آئی این این ) ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے تشکیل تلنگانہ پر تنقید سے متعلق چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کے بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا کہ نائیڈو نے آندھرا پردیش اسمبلی کی نئی عمارت کے کامپلکس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بیان جاری کیا تھا جس سے تلنگانہ عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائیڈو کو اب تلنگانہ میں اپنی پارٹی تلگودیشم کوبرقرار رکھنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے اور یہاں انہیں اپنی پارٹی کو ختم کردینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی تلگودیشم قائدین کو کم از کم اب یہ احساس کرنا چاہئے کہ چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ مخالف تھے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ کی ترقی اور پیشرفت کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیںاس لئے وہ تلنگانہ سے متعلق زہر اگل رہے ہیں۔ پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو 100 فیصد مکمل کریں گے ۔ انہوں نے کانگریس اور تلگودیشم قائدین پر الزام عائد کیا کہ وہ تلنگانہ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT