Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / تشکیل حکومت پر پی ڈی پی کا متضاد موقف سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا تاثر

تشکیل حکومت پر پی ڈی پی کا متضاد موقف سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا تاثر

سرینگر۔/16فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج کہا ہے کہ ریاست میں تشکیل حکومت پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا موقف انتہائی اُلجھن آمیز ہے کیونکہ ریاستی گورنر ووہرا سے ملاقات کے بعد محبوبہ مفتی نے جو کچھ کہا تھا اس پر قائم نہیں ہیں اور اپنا موقف تبدیل کردیا ہے۔ عمر عبداللہ پرتشکیل حکومت کے مسئلہ پر صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی اور سینئر پارٹی لیڈر مظفر حسین بیگ کے متضاد بیانات کا حوالہ دے رہے تھے۔جاریہ ماہ کے اوائل میں جموں میں ریاستی گورنر این این ووہرہ سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ان کی یہ خواہش ہے کہ نئی حکومت تشکیل دینے سے قبل مرکزی حکومت اعتماد سازی کے کچھ اقدامات کرے جبکہ بیگ نے کل جموں میں کہا کہ پارٹی سربراہ نے اعتماد سازی کے اقدامات کی خواہش نہیں کی بلکہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی کے درمیان طئے پائے اتحاد کے ایجنڈہ پر عمل آوری کو یقینی بنانے کا اصرار کیا تھا۔ واضح رہے کہ 7جنوری کو چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد سے جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT