Sunday , June 25 2017
Home / Top Stories / تشکیل حکومت کیلئے ششی کلا کا دعویٰ پیش

تشکیل حکومت کیلئے ششی کلا کا دعویٰ پیش

گورنر ودیا ساگر راؤ کی ممبئی سے چینائی آمد کے بعد ششی کلا اور پنیرسیلوم سے بات چیت

چینائی ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اناڈی ایم کے جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ سے ملاقات کی ۔ اور ٹاملناڈو میں حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ بھی پیش کیا ۔ گورنر جو ممبئی میں تھے آج چینائی پہونچ گئے اور انہوں نے علحدہ علحدہ طور پر اناڈی ایم کے جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا اور چیف منسٹر ٹاملناڈو او پنیرسیلوم کو بات چیت کے لئے مدعو کیا ہے ۔ ودیا ساگر راؤ اس وقت مہاراشٹرا کا بھی زائد چارج رکھتے ہیں ۔ اس لئے وہ آج دوپہر ممبئی سے چینائی پہونچے ۔ انہوں نے گزشتہ 3 دن سے چینائی کی سیاسی گرمی سے خود کو دور رکھا تھا ۔ ششی کلا اور پنیر سیلوم کے درمیان لفظی جنگ اور تلخ کلامی سے انہوں نے خود کو دور رکھا تھا ۔ پنیر سیلوم نے اناڈی ایم کے سربراہ کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے ۔ گورنر یہاں دیگر سیاسی پارٹیوں سے بھی ملاقات کرکے اس سیاسی بحران کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ پنیرسیلوم کی شام 5 بجے گورنر سے ملاقات مقرر تھی جبکہ ششی کلا نے شام 7.30 بجے ان سے ملاقات کی ۔ پنیرسیلوم نے کہا کہ انہیں استعفی دینے کے لئے زبردستی کیا گیا تھا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال نازک ہوتی تو وہ اپنا استعفی واپس لے لیں گے ۔ ششی کلا کو اتوار کے دن اناڈی ایم کے لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا اور وہ حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ کرنے والی تھیں ۔

ششی کلا نے گورنر سے ملاقات کے دوران انہیں اپنے حامی ارکان اسمبلی کی فہرست پیش کی۔ لوک سبھا میں اناڈی ایم کے ارکان نے کارروائی کو چلنے نہیں دیا اور بظاہر وی کے ششی کلا کو آئندہ چیف منسٹر بنانے کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ وقفہ صفر کے فوری بعد اناڈی ایم کے ارکان کی اکثریت نے ایوان سے ربط میں پہونچکر ششی کلا کی تائید میں نعرے لگائے ۔ اس سیشن میں پہلی مرتبہ اناڈی ایم کے لوک سبھا ارکان کو ایوان میں دیکھا گیا ہے ۔چیف منسٹر ٹاملناڈو او پنیر سیلوم نے آج گورنر سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان کی یہ ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی ۔ راج بھون ذرائع نے بتایا کہ دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سے واقف نہیں ہے ۔ یہ ملاقات اس تناظر میں ہوئی کہ سیلوم نے کہا تھا کہ وہ چیف منسٹر کے عہدہ سے اپنے استعفیٰ کو واپس لیں گے ۔ انہوں نے یہ استعفیٰ گزشتہ اتوار کو پیش کیا تھا اور اپنے استعفیٰ کو ذاتی وجوہات بتایا تھا ۔ اناڈی ایم کے کی لیجسلیٹیو پارٹی کی حیثیت سے ششی کلاکے انتخاب کے بعد انہوں نے استعفی دیا تھا ۔ اس سے ششی کلا کے چیف منسٹر بننے کی راہ ہموار ہوئی تھی ۔ /7 فبروری کو انہوں نے علم بغاوت بلند کیا اور الزام عائد کیا کہ انہیں ششی کلا کے لوگوں نے استعفیٰ دینے کیلئے مجبور کردیا تھا تاکہ ششی کلا کو چیف منسٹر بننے کا موقع ملے ۔

پنیر سیلوم کو ڈی ایم کے تائید کی اسٹالن کی تردید
چینائی 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے کے کارگذار صدر ایم کے اسٹالن نے آج اس بات کی تردید کی کہ اُن کی پارٹی نے چیف منسٹر او پنیر سیلوم کو تائید کی پیشکش کی ہے اور کہاکہ مناسب فیصلہ درست وقت پر کیا جائے گا۔ پارٹی کے ڈپٹی جنرل سکریٹریوں میں سے ایک سبو لکشمی جگدیسن نے کہا تھا کہ ڈی ایم کے غیر مشروط تائید پنیر سیلوم کو پیش کرے گی۔ اسٹالن نے کہاکہ ڈی ایم کے اُن کے نظریہ سے اتفاق نہیں کرتی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT