Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / تشکیل حکومت کیلئے پی ڈی پی سے پہلا قدم بڑھانے پر اصرار

تشکیل حکومت کیلئے پی ڈی پی سے پہلا قدم بڑھانے پر اصرار

بی جے پی کے ساتھ اتحاد پر شبہات کی کوئی گنجائش نہیں، جموں و کشمیر کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر کا بیان
جموں ۔ 13 ۔ جنوری(سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ اپنا اتحاد جاری رکھنے کے بارے میں تمام شبہات کا ازالہ کرنے کی کوشش کے طور پر بی جے پی نے آج امید ظاہر کی کہ بہت جلد مثبت تبدیلیا وقوع پذیر ہوں گی کیونکہ اس (بی جے پی) وفد نے گورنر این این ووہرہ سے ملاقات کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی اتحادی ساجھیدار کی جانب سے پہلا قدم بڑھائے جانے کا انتظار کر رہی ہے ۔ بی جے پی اس نظریہ کی حامل ہے کہ چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد معلنہ سات روزہ سرکاری سوگ آج ختم ہوچکا ہے ۔ چنانچہ شکیل حکومت کی کوششوں میں پیشرفت ہوگی ، جہاں جمعہ کو گورنر راج نافذ کردیا گیا تھا ۔ بی جے پی لیڈر اور سابق ڈپٹی  چیف منسٹر نرمل سنگھ نے گورنر ووہرہ سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں گورنر سے ایک مکتوب موصول ہوا تھا جس میں حکومت سازی کے بارے میں ہمارے نظریات دریافت کئے گئے تھے اور میں کہہ چکا ہوں کہ اتحاد کی ساجھیداری پی ڈی پی کو پہلا قدم بڑھانے کی ضرورت ہے‘‘۔ نرمل سنگھ نے مزید کہا ’’چونکہ یہ مخلوط حکومت ، یہ پی ڈی پی پر منحصر کی مفتی صاحب کے انتقال کے بعد کے مرحلہ پر فیصلہ کرے ۔ جس کے مطابق ہم بھی پیشرفت کریں گے۔ اتحاد کی برقراری کے بارے میں کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے‘‘۔
راجستھان میں سوائن فلو سے 5 اموات
جئے پور ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان میں جاریہ سال سوائن فلو سے پہلی موت واقع ہوئی ہے جب کہ ماہ جنوری سے اب تک H1N1 وائرس سے 5 اموات اور دیگر 38 افراد متاثر ( پازیٹیو ) پائے گئے ۔ ریاستی محکمہ صحت وطبابت کے عہدیداروں نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ 5 افراد کی بالترتیب جئے پور میں 2 ، چورو سکھر اور کوٹہ اضلاع میں ایک ایک موت واقع ہوئی ہے ۔ سوائن فلو کے شبہ میں 268 مریض کا معائنہ کرنے پر 38 افراد متاثر پائے گئے جن میں 22 مریضوں کا سرکاری ہاسپٹل میں علاج کیا گیا ۔ انہوں نے بتایاکہ موسم سرما میں شدت کے باعث H1N1 وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT