Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / تصدق حسین کو مشیر اعلیٰ بنانے کی قیاس آرائی،این سی کو اعتراض

تصدق حسین کو مشیر اعلیٰ بنانے کی قیاس آرائی،این سی کو اعتراض

سرینگر ، 9مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے کہا ہیکہ اگر خبروں پر یقین کیا جائے تو پی ڈی پی حکومت کنبہ پروری کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے پارلیمانی حلقہ ’اننت ناگ‘کے اُمیدوار اور محبوبہ مفتی کے برادر تصدق حسین کو چیف منسٹر کا مشیر اعلیٰ بنانے جارہی ہے اور موصوف کو کابینہ وزیر کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے پہلے اپنے برادر کی بازآباکاری اننت ناگ سے ضمنی چناؤ میں حصہ لیکر کرنے کی کوشش کی لیکن پی ڈی پی نے اپنی شکست بھانپ لی تو اُمیدوار نے الیکشن لڑنے سے معذرت ظاہر کی اور پھر حکومتی سطح پر اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ اننت ناگ میں انتخابات نہ ہونے پائیں۔

TOPPOPULARRECENT