Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تصنیف ’’اردوے قدیم‘‘ کے نئے ایڈیشن کی آج رسم اجرائی

تصنیف ’’اردوے قدیم‘‘ کے نئے ایڈیشن کی آج رسم اجرائی

حیدرآباد 6 ڈسمبر (پریس نوٹ) شمس اللہ قادری کی تصنیف ’’اردوئے قدیم‘‘ جو 1930 ء میں شائع ہوئی تھی کے نیا ایڈیشن کی رسم اجرائی 7 ڈسمبر کو 6.30 ساعت شام اردو ہال حمایت نگر بدست پر وفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ انجام پائے گی۔ جناب محمد عبدالرحیم خان کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوگا۔ پروفیسر اشرف رفیع، پروفیسر فاطمہ بیگم پروین، ڈاکٹر نسیم الدین فریس، ڈاکٹر حبیب نثار اور ڈاکٹر ممتاز مہدی مہمان خصوصی ہوں گے۔ تعارف و عرض ناشر سید احسان اللہ قادری بیان کریں گے۔ ڈاکٹر جاوید کمال نظامت اور ہدیہ تشکر پیش کریں گے۔ محبوب خان اصغر خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT