Tuesday , May 30 2017
Home / ہندوستان / تصویر وائرل ہونے کے معاملے میں سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو ضمانت

تصویر وائرل ہونے کے معاملے میں سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو ضمانت

سیوان، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں سیوان ضلع کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے جیل میں بند راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی جیل سے سوشل میڈیا میں تصویر وائرل ہونے کے معاملے میں آج ضمانت دے دی۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اروند کمار کی عدالت نے یہاں معاملے میں دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو ضمانت دے دی۔ تاہم ضمانت ملنے کے باوجود سابق ممبر پارلیمنٹ جیل سے باہر نہیں آ سکیں گے کیونکہ متعدد دوسرے معاملات میں وہ مجرم قرار دیے جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے ان کی پیشی کے سلسلے میں صبح سے ہی عدالت کے احاطے میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دی گئی تھی۔ جیل سے لے کر عدالت کے احاطے تک پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ 14 جنوری کو سابق ممبر پارلیمنٹ کے نئے لک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT