Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعزیتی جلسہ کا انعقاد

تعزیتی جلسہ کا انعقاد

کوڑنگل۔/4جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم پی ڈی او آفس کوڑنگل سابق ایم پی محبوب نگر آنجہانی دیور کنڈہ وٹھل راؤ کے اچانک انتقال پر جلسہ تعزیت کا انعقاد عمل میں آیا۔تفصیلات کے بموجب گزشتہ روز دفتر مذکور میں آنجہانی کی تصویر پر پھول مالائیں پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ بعد ازاں بیشتر قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے آنجہانی کی گرانقدر عوامی خدمات اور خاص طور پر ضلع محبوب نگر کی ترقی کیلئے انجام دیئے گئے کارہائے نمایاں کا ذکر کیا۔ اس پروگرام میں مسرز دیاکر ریڈی ایم پی پی، ویرا برہما چاری ایم پی ڈی او، مدھو سدن ریڈی ای او پی آر ڈی، اینگولہ بھاسکر سابق زیڈ پی ٹی سی، پدمماں، دامودر ریڈی، نندا رم راجو اور پراوین وغیرہ نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT