Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / تعزیتی قراردادوں کے بعد لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

تعزیتی قراردادوں کے بعد لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی، 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کے رکن دلپت سنگھ پرستے اور چھ سابق ارکان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد مانسون اجلاس کے پہلے دن آج ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔اسپیکر سمترا مہاجن نے لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان کے موجودہ رکن دلپت سنگھ پرتسے اور چھ دیگر اراکین پربھو پال راوت، ڈاکٹر شکیل الرحمان، پروین راشٹر پال ، کے انیردھ، ردر مادھو رے اور نیل اوبرائن کے انتقال کی اطلاع دی۔ متوفی ارکان کے احترام میں تھوڑی دیر خاموش رہ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس کے بعد سمترا مہاجن نے ایوان کی طرف سے متاثرہ خاندانوںسے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی۔قبل ازیں ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد وزیر اعظم نے اپنی کابینہ میں حال ہی میں شامل نئے وزراء کا تعارف کرایا۔

TOPPOPULARRECENT