Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تعطیلات 2017 ء کی تفصیل جاری

تعطیلات 2017 ء کی تفصیل جاری

حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سال 2017 کیلئے عام تعطیلات کی فہرست جاری کردی ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج 2 علحدہ جی اوز جاری کرتے ہوئے قانون بیع و شرع کے تحت 19 اور عام تعطیلات کے تحت 22 کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ 15 اختیاری تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا۔ قانون بیع و شرع کے تحت جن 19 تعطیلات کو شامل کیا گیا ان میں یوم جمہوریہ، مہا شیوراتری، اُگادی، کلوزنگ آف اکاؤنٹ ڈے، سری رام نومی، گڈ فرائی ڈے، ڈاکٹر امبیڈ جینتی، مئی ڈے ، عیدالفطر، کرشنا اشٹمی، یوم آزادی، ونائیک چتورتھی، عیدالاضحیٰ، دُرگا اشٹمی، دسہرہ، مہاتما گاندھی جینتی، دیپاولی، گرونانک جینتی، عید میلادالنبی اور کرسمس شامل ہیں۔ سنکرانتی ، ہولی اور یوم عاشورہ اتوار کوواقع ہورہے ہیں۔ حکومت نے واضح کیا کہ عیدالفطر، عیدالاضحی، یوم عاشورہ اور میلادالنبیؐ کی تعطیلات رویت ہلال پر منحصر رہیں گی۔ 15 اختیاری تعطیلات میں یازدہم شریف، سری پنچھمی، یوم ولادت حضرت علیؓ ، شب معراج، بسوا جینتی، بدھاپورنیما، شب برأت، شہادت حضرت علیؓ، جمعۃ الوداع ، شب قدر، ورا لکشمی رتھم، راکھی پورنیما، پارسی سال نو، مہا نومی، نرکہ چتورتھی اور اربعین شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT