Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / تعلقات منقطع کرنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی

تعلقات منقطع کرنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی

قطر اپنی ضروریات کیلئے ایران اور دیگر دوستوں پر انحصار کریگا: شیخ عبدالرحمن آل ثانی
دوحہ ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ اقتصادی اور سفارتی تعلقات توڑنے والے عرب ممالک جب تک اپنے اقدامات واپس نہیں لیتے ہیں،اس وقت تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے قطر کے داخلی امور کے بارے میں مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے پیرکو دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ قطر کو ابھی تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا ہے۔ شیخ محمد نے کہا ’’قطر محاصرے میں ہے، اس لئے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ انہوں (عرب ممالک) نے مذاکرات کے آغاز کے لئے ناکا بندی ختم نہیں کی ہے۔ ان سے غیر متعلق کسی اور موضوع کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو قطر ایران سمیت دوسری ریاستوں پر (اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے) انحصار کرے گا۔ واضح رہیکہ ایران خلیجی عرب ممالک کے قطر کے ساتھ جاری بحران کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے اور اس نے انسانی ہمدردی کے نام پر قطر میں خوراک اور دوسرے امدادی سامان سے لدے مال بردار طیارے بھیجے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT