Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیمات محمدیؐ پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین

تعلیمات محمدیؐ پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین

کوڑنگل میں خواتین کا جلسہ میلادالنبیؐ ۔ بیشتر مقررات کا خطاب
کوڑنگل ۔ 8 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ابنائے درد کوڑنگل کے زیراہتمام گزشتہ روز بعد ظہر تا مغرب بمقام مکان شاہ محمد عبدالرحیم درد ( مرحوم ) قریب جامع مسجد عظیم الشان جلسہ میلاد النبیؐ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ قرات کلام پاک سے جلسہ کی کارروائی کا آغاز ہوا ۔ سمیرہ زرین کوڑنگل ، عمارہ تانڈور ، خضرا تانڈور اور سکینہ فاطمہ کشٹاپور وغیرہ نے نعتیں پیش کیں ۔ مہمان مقررات محترمہ عالمہ سمیہ فاطمہ کشٹاپور ، محترمہ عالمہ زاہدہ تانڈور ، محترمہ عالمہ ذکیہ سلمی کشٹاپور نے خواتین کے کثیر اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے سیرت اقدس کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور خواتین پر زور دیا کہ وہ علم دین سے آراستہ و پیراستہ ہوں کیونکہ ایک خاتون کا تعلیم یافتہ ہونا ایک خاندان کے تعلیم یافتہ ہونے کے مماثل ہے اور کہا کہ دینی تعلیم کی روشنی سے زندگی تابناک ہوتی ہے ۔ لہذا انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ تعلیمات محمدی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اپنے بچوں کو راغب کرتے ہوئے ان کے مستقبل کو سنواریں ۔ جلسہ میں مستقر کے علاوہ اطراف و اکناف مقامات کی سینکڑوں خواتین شریک تھیں ۔ بیشتر خواتین نے کوڑنگل میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر جلسہ کے انعقاد کو فال نیک قرار دیا اور منتظمین سے پرزور خواہش کی گئی کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے جلسوں کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ خواتین کو استفادہ کا موقع عنایت کریں ۔ ہائی اسکولس اور کالجوں کی طالبات کی بھی کثیر تعداد جلسہ میں شریک تھی ۔ سمیرہ زرین بنت شیخ مختار احمد صدیقی نے بحسن و خوبی جلسے کی کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT