Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیمی اداروں میں اقدار اور تہذیب سے واقف کروانے کی ضرورت

تعلیمی اداروں میں اقدار اور تہذیب سے واقف کروانے کی ضرورت

اذان انٹرنیشنل اسکول کے جلسہ سے جناب عامر شکیل رکن اسمبلی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (پریس نوٹ) جناب شکیل عامر ایم ایل اے بودھن نے تلنگانہ کے مسلمانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ وہ آج صبح اذان انٹرنیشنل اسکول کے سہ روزہ سالانہ تقاریب کے پہلے دن پری پرائمری سیکشن کے طلبہ کے پروگرام سے  خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر محمد اعظم نے صدارت کی۔ جناب شکیل عامر نے ادارہ کے تئیں اپنے دلی لگاؤ کا اظہار کیا اور ادارے کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد یوسف اعظم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس قسم کے بے شمار اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے جہاں پر اقدار و تہذیب سکھلائی جاتی ہو۔ تعلیمی مراحل، اساتذہ و والدین کے باہمی تعاون کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوپاتے۔ نیز مسلمانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی شدید ضرورت ہے۔ اس کو تمام مسلمانوں کو محسوس کرنا چاہئے۔ بطور خاص غریب مسلمان طلبہ کیلئے تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہئے۔

 

9 گھنٹے بلا خلل برقی سربراہی کے لیے
سی پی ایم رکن اسمبلی راجیا کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس) : سی پی ایم کے رکن اسمبلی ایس راجیا نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ریاست میں ریجنسی علاقوں میں 9 گھنٹے بلا خلل برقی سربراہ کرے ۔ آج ریاستی اسمبلی میں ریاست میں برقی موقف پر مختصر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے راجیا نے حکومت سے کہا کہ ریاست میں لفٹ اریگیشن پراجکٹس میں پاور پمپ سیٹس کی فوری طور پر مرمت کروائی جائے ۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی کہا کہ کے ٹی پی ایس کے ساتویں فیز کی تعمیر کی جائے کیوں کہ یادادری پراجکٹ چار سال کے بعد بھی مکمل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت برقی شعبہ میں مناسب پلان کے ساتھ اقدامات نہ کرے تو بھاری نقصانات ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT