Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیمی اداروں کیلئے اکیڈمک کلینڈر کا مسودہ

تعلیمی اداروں کیلئے اکیڈمک کلینڈر کا مسودہ

تعطیلات اور اوقات اسکول کی صراحت‘ اساتذہ تنظیموں سے تجاویز طلب
حیدرآباد ۔ 6 فبروری ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں محکمہ تعلیم نے پرائمری ‘ اپر پرائمری اور ہائی اسکول کیلئے تعلیمی سال کا مسودہ ( اکیڈمک کیلنڈر ) جاری کیا ہے ۔ سال 2017-2018ء کے تعلیمی سال کا 21 مارچ سے آغاز ہوگا اور 24اپریل تا 12جون گرمائی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس تعلق سے نئے تعلیمی سال کا مسودہ  تمام اساتذہ تنظیموں کو روانہ کیا گیا اور اس مسودہ پر مختلف اساتذہ تنظیموں سے بات چیت کر کے کوئی ردوبدل یا تبدیلیاں کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو کرتے ہوئے مسودہ کو قطعیت دے دی جائے گی ۔ اس مسودہ کی روشنی میں گرمائی تعطیلات کے بعد 12جون سے ریاست بھر کے تمام مدارس کی دوبارہ کشادگی عمل میں لائی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسودہ کے مطابق ہائی اسکول طلبہ کیلئے اوقات مدرسہ صبح 9:30 بجے سے ‘ پرائمری و اپر پرائمری اسکولس کے طلبہ کیلئے اوقات مدرسہ صبح 9:00 بجے سے رکھنے کی تجویز رکھی گئی اور مدارس کے اجلاس ماہ جولائی ‘ اگست ‘ ستمبر ‘ نومبر ‘ جنوری اور فبروری میں منعقد ہوں گے اور دسویں جماعت طلبہ کیلئے پری فائنل امتحانات 16فبروری تا 28 فبروری تک یا 21فبروری تا 6مارچ تک منعقد کرنے کی تجویز رکھی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT