Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیمی ترقی کیلئے کوشش کرنا ہر فرد کی ذمہ داری

تعلیمی ترقی کیلئے کوشش کرنا ہر فرد کی ذمہ داری

نارائن پیٹ /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں ایس ایس سی طلباء کیلئے خصوصی تربیتی کلاسیس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مسٹر ایس راجندر ریڈی رن اسمبلی نے کہا کہ طلباء کی تعلیمی ترقی کیلئے کوشش کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ جناب وحید نثار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نارائن پیٹ کی قیادت میں اساتذہ صدر مدرسین پر مشتمل ایک وفد نے ایس ایس سی طلباء کیلئے خصوصی کلاسیس کے انعقاد کے موضوع پر مسٹر ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی سے مشاورت کی اس وفد میں کرشنا بھگوان ، مہی پال ریڈی ، روف حسام الدین ، امیر الدین ایڈوکیٹ ، دیویا ، عبدالواحد ہزاری ، عبدالقدیرشامل تھے ۔ جناب وحید نثار ڈپٹی ڈی ای او نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے تمام سرکاریمدارس ہائی اسکول کے 5 ٹاپر طلباء کو منتخب کرکے مستقر کے آدرشا ہائی اسکول میں خصوصی تربیت دی جائے گی جہاں پر رہائش کا نظم بھی رہے گا ۔ ان کلاسیس کے انعقاد اور طعام و رہائش پر آنے والے خرچ کو عوامی عطیات کے ذریعہ پر کیا جائے گا ۔مسٹر ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نے بھی اس ضمن میں بھرپور تعاون کرنے کی بات کہی ۔ مسٹر ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نے بتایا کہ ذہین طلباء کی تعلیمی ترقی کیلئے خصوصی نظم کرنے کی بات کہی اور مشورہ دیا کہ اس ضمن میں ایک مستقل حل تلاش کرتے ہوئے طلباء کی تعلیمی استعداد کے فروغ کی کوشش کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT