Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے طلبہ کو مشورہ

تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے طلبہ کو مشورہ

سرپورٹاؤن ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن مستقر کے ایس آر انگلش میڈیم اسکول میں اسکول ڈے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد، سب انسپکٹر آف پولیس راماراؤ، ایم پی ٹی سی شریمتی سورتی راجو، منڈل پریشد معاون رکن ایم اے عقیل، مائناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین، رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین، این آر آئی ایم اے رشید، ٹی آر ایس قائد محمد جنید احمد، ایس آر اسکول اولیائے طلباء کمیٹی چیرمین محمد امین الدین کے علاوہ اراکین کمیٹی اور عوام اور طالب علموں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس پروگرام کی کارروائی ایس آر اسکول انگلش میڈیم پرنسپل سنتوش کمار نے چلائی۔ اس موقع پر سب انسپکٹر آف پولیس رماراؤ اور نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہیکہ سرپورٹاؤن میں دو سالوں سے ایس آر اسکول ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے اور دھیرے دھیرے اسکول میں طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو چاہئے کہ اسکول میں خوب محنت و لگن کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنی تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرتے ہوئے والدین کے نام کو روشن کرنے کا مشورہ دیا گیا اور آنے والے دنوں ایس آر انگلش میڈیم اسکول زیادہ سے زیادہ ترقی ہونے کا ارادہ ظاہر کیا اور اسکول اسٹاف اور پرنسپل کو مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں اسکول نے بچوں کی جانب سے کراٹے اور کلچرل پروگراموں کا انعقاد عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT