Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیمی نصاب میں انتخابی موضوع شامل کرنے کا اقدام

تعلیمی نصاب میں انتخابی موضوع شامل کرنے کا اقدام

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( سیاست نیوز): حکومت تلنگانہ اسکولی تعلیم میں ( تعلیمی نصاب میں ) انتخابات کے موضوع کو بھی شامل کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے لیے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ یہ کمیٹی ریاستی چیف الکٹورل آفیسر کی صدارت میں قائم کی گئی ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پرنسپال سکریٹری محکمہ تعلیم ، ڈائرکٹر محکمہ تعلیم ، سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ، ڈائرکٹر ایس سی ای آر ٹی ، حکومت تلنگانہ اور بعض ممتاز ماہرین تعلیم وغیرہ اس کمیٹی میں بحیثیت ارکان شامل ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے اس کمیٹی کو اندرون تین ماہ اپنی رپورٹ پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT